ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: سڑک پار کرنے کے انتظار میں کھڑا شخص اسکوٹر کی ٹکر سے فوت

کنداپور: سڑک پار کرنے کے انتظار میں کھڑا شخص اسکوٹر کی ٹکر سے فوت

Sat, 04 Mar 2023 20:48:22    S.O. News Service

کنداپور،4 / مارچ (ایس او نیوز) ساستھان بس اسٹینڈ کے پاس سڑک پار کرنے کے انتظار میں کھڑا ہوا ایک پیدل راہگیر اسکوٹر کی ٹکر لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی فوت ہوگیا۔ 
    
مہلوک کی شناخت نارائن کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس حادثہ میں اسکوٹر سوار بھی زخمی ہوگیا ہے پیدل راہگیر نارائن اور اسکوٹر سوار کو برہماور کے مہیش ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نارائن کی موت واقع ہوجانے کی تصدیق کر دی ۔ زخمی اسکوٹر سوار کو علاج کے لئے ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔ 
    
اس ضمن میں کوٹا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ 


Share: